وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروزپور روڈ، گجومتہ اور ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے فیروزپور روڈ، سلمان پارک، نشتر کالونی،گجومتہ اور ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مین فیروزپور روڈ پر واسا سیوریج لائن ڈال رہا ہے، بارشی پانی کے نکاس کا بہتر نظام بنایا جائے گا۔ نشتر اور سلمان پارک کی گلیوں کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت ماڈل بنایا جائے گا۔ فٹ پاتھ پر ٹف ٹائلز، اور پیور کی تنصیب کا کام کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سلمان پارک کی گلیوں میں واٹر سپلائی لائنز ڈال دی ہیں، سیوریج لائنز کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سلمان پارک ، نشتر مین روڈ پر بھی اسفالٹ کرنے اور ترقیاتی کاموں کے دوران پانی کے چھڑکاو¿ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے بتایا کہ سلمان پارک کی گلیوں میں ترقیاتی کام جلد مکمل کر کے ماڈل بنایا جائے گا۔ سلمان پارک، نشتر کے علاقے کو ماڈل بنائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے رہائشیوں کو سہولت ہو گی۔ڈی جی ایل ڈی اے اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے فیروزپور گجومتہ پر مین سیوریج لائن پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیروزپور روڈ پر دو ڈسپوزل پر کام جاری ہے، منصوبہ کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔بعد ازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی نے ایل ڈی اے سٹی سکیم کا تفصیلی دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں مین سیوریج لائن پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور راشدنصراللہ نے این اے 130 مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت وبحالی کا افتتاح کردیا
4 دن ago
*مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریکوری مہم تیز کی جائے، ٹاؤن پلاننگ افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی چار اہم شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے کا ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، نیلا گنبد اور کلب چوک مال روڈ کا دورہ،بریفنگ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹارگٹ کے حصول کے لیے ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت
Related Articles
ایل ڈی اے کا غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن، الفلاح کوآپریٹوز،سیرین آرچرڈز، فارم سٹی، لی گرین فارمز، الکازر فارمز، حاشیر گارڈن،آرچرڈ گرینز اور بیدیاں گیٹڈ فارمز شامل
2 ہفتے ago





