ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مال روڈ پر شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے معاون خصوصی عاصم محمود اورسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے ہمراہ شرکت کی۔

چیرنگ کراس پر لگائے گئے ایل ڈبلیو ایم سی کے ماڈل کیمپ کا دورہ کیا۔شہریوں میں ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے ماحول کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے بات چیت بھی کی۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا،جس میں ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ ماحول کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز سے ملاقات میں عید قربان پر دلجمعی سے کام کرنے کی خصوصی ہدایت بھی کی۔سی ای او بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی کہ پلاسٹک ویسٹ گلی محلوں، گرین بیلٹس، ندی نالوں میں پھینکنے کی بجائے صفائی عملے کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






