وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے رائے ونڈ روڈاور ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیااورمجوزہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں شہریوں کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ایل ڈی اے ایونیو ون میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔رائیونڈ روڈ کے مختلف پوائینٹس پر ٹیپا نے سگنلز کو اپ گریڈ اور خوبصورت بنایا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ بھوپتیاں چوک، قزلباش چوک، شیر شاہ چوک اور ایل ڈی اے ایونیو ون پر سگلنز اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹھوکر تا رائیونڈ روڈ تجاوزات ختم کرکے مرمت و بحالی کا کام کیا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ پر مقامی تاجروں کے تعاون سے یونیفارم سائنیج اور تجاوزات ختم کی گئی ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یوپی مدثر احمد شاہ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے ایونیو ون موجود تھے۔






