چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجنئیرنگ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ خصوصاً سیکٹر E-12، سیکٹر C-14، سیکٹر C-15, سیکٹر C-16، سیکٹر I-12، شاہین چوک اور کشمیر چوک، ری ماڈلنگ آف فیض آباد انٹرچینج ، سی ڈی اے نرسری کو ‘گارڈینا حب’ میں تبدیل کرنے، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ ، پولیس اکیڈمی کی تعمیر، پاک سیکریٹریٹ کے ملازمین کیلئے پارکنگ ایریا کی تعمیر کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی رہائشی سہولیات میں اضافہ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے جہاں مختلف سیکٹرز کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کاوشیں کررہا ہے وہاں سی ڈی اے شہر بھر میں ماحول دوست پودے لگانے کے ساتھ ساتھ تمام شاہراہوں کی اپ لفٹنگ کے علاوہ مختلف جگہوں پر انڈر پاسسز بھی تعمیر کررہا ہےتاکہ شہریوں کے ٹریفک مسائل کے حل کے علاوہ ان کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے تمام پارکوں اور گراؤنڈز کی بہتری کیلئے عملی نہ صرف عملی اقدامات اٹھا رہا ہے بلکہ ان کی اپ لفٹنگ کے لیے بھی عمل پیرا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر خوبصورت لائٹس بتدریج لگائی جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کی ایک خصوصی کمیٹی جس میں انجنئیرنگ، انوائرمنٹ، ڈی روڈ مارکیٹنگ، فنانس، سینی ٹیشن، بلڈنگ کنٹرول، اسٹیٹ مینجمنٹ، انفورسمنٹ، ایم پی او، ایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے ، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سے ممبرز لینے کے علاوہ دیگر فارمیشنز سے ممبر لینے اور کمیٹی کو تفویض کردہ کاموں اسلام آباد کی پانچ شاہراہوں کا دورہ کرکے ان شاہراہوں کی اپ لفٹنگ ، نئی لائٹس کی بتریج تبدیلی ، بہتر سے بہترین لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکچر ورک سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے کرمتعلقہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانا شامل ہوگا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کے علاوہ لفٹ کی تنصیب ہوچکی ہے جبکہ لائیٹس اور دیگر کام جلد مکمل کرلیے جائیں گے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کے الیکٹریکل، مکینیکل ورک ، فائر ایکسٹنگوئشرز سمیت تمام تعمیراتی کاموں کی جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ایک ماہ میں بلیو ایریا کے پارکنگ پلازہ کو مکمل فعال بنانے کی ہدایت کی۔






