پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے، سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی محمد عثمان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ محمد ذیشان حنیف کو سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔پروگرام ڈائریکٹر پی آئی سی آئی آئی پی محمد حمزہ سالک کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ عمر جاوید کو پروگرام ڈائریکٹر پی آئی سی آئی آئی پی تعینات کردیا گیا ہے۔
سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈوپلپمنٹ کمپنی تاثیر احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ بلال ہاشم کو تبدیل کرکے سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈوپلپمنٹ کمپنی تعینات کردیا گیا ہے۔






