ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیااور مارکیٹ کے اطراف ترقیاتی کاموں کی فنشنگ کا جائزہ لیا. پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی نے فنشنگ کے کاموں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ

جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوچکاہے اور فنشنگ جلد مکمل ہوجائے گی۔جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن میں پارکنگ ایریاز ڈویلپ، لٹکتی تاروں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔مارکیٹ میں ٹف ٹائلز اور پیور لگنے سے مارکیٹ کی شکل تبدیل ہوگئی ہے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ جی ون مارکیٹ کے سامنے سڑک پر آئندہ ہفتے اسفالٹ ڈالی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مارکیٹ کے فساڈ پر یونیفارم ساینج جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کو جی ون مارکیٹ کی پارکنگ مینجمنٹ کی بھی ہدایات جاری کیں۔






