ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے7املاک مسمار172املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن، گلبرگ، وحدت روڈ، سبزہ زار سکیم میں آپریشن کیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں 7غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرجوہر ٹاؤن میں 56،گلبرگ میں 20املاک،شادمان، شاہ جمال، گلشن راوی، مین یو بی ڈی کینال روڈ، شاد باغ میں 61املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکور ی آپریشن کے دوران وحد ت روڈ،سبزہ زار میں 35املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی بینک، کلینک،نجی سکول، کیفے، گراسری سٹور، فوڈ پوائنٹ، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






