حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے 7 سے 9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے کانفرنس روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ اور عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کی۔اجلاس میں امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، رہائش، بجلی، پانی اور زائرین کو فراہم کی جانے والی دیگر بنیادی سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے دوران زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت لال شہباز قلندر کا عرس ایک بین الاقوامی مذہبی اجتماع ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے تمام ادارے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ سندھ حکومت عرس کے موقع پر زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ انڈس ہائی وے کو مسافروں کے لیے محفوظ بنایا جائے۔ سرد موسم کے باوجود منرل واٹر کی بوتلیں اور پانی کی سبیلیں قائم کی جائیں گی۔ ریسکیو 1122 کو مزید فعال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال تقریباً 30 لاکھ زائرین سیہون آئیں گے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
2 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago




