وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقدہوا. کابینہ اجلاس میں برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی۔صوبائی کابینہ کے مطابق ایران پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. ایران پر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہم ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں. ایرانی بہن بھائیوں کی ہر محاذپر بھرپور حمایت کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button