واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی سرگودھا اور جہلم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی جانب سے دونوں بڑے شہروں میں واسا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

دونوں واسا میں چیئرپرسن کی نامزدگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے کیا جائے گا۔سرگودھا اور جہلم میں فراہمی میں نکاسی آب کے اداروں کو آئندہ مالی سال فعال کر دیا جائے گا۔






