ڈسکہ،عید قربان پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرنے پر صفائی ہیروز کو خراج تحسین و چیک تقسیم کرنے کی تقریب

عید قربان پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرنے پر صفائی ہیروز کو خراج تحسین و چیک تقسیم کرنے کی تقریب الرزاق مارکی ڈسکہ میں منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی، ایس ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کاشف نواز رندھاوا سمیت دیگر آفسران اور تحصیل کنٹریکٹر کور کنسٹرکشن سروسز کے آفسران نے تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق صاحب کے والد میاں اے ڈی رفیق، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ، چوہدری سجاد گجر ایڈووکیٹ، ملک ندیم کوآرڈینیٹر سمیت دیگر سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔تحصیل ڈسکہ کے مانیٹرنگ آفسران سپروائزرز، ورکرز اور تمام خواتین ورکرز بھی تقریب میں موجود تھیں ۔تقریب میں وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ کی جانب سے 10 ہزار روپے کے چیکس تمام ورکرز میں تقسیم کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، میاں اے ڈی رفیق صاحب، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، محمد افضل منشاء اور چوہدری سجاد گجر ایڈووکیٹ نے صفائی ہیروز میں چیک تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، میاں اے ڈی رفیق اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام ورکرز کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

اور اس عزم کا اظہار کیا کے عید قربان پر صفائی ستھرائی کے جو بہترین انتظامات کئے گئے تھے اس کا تسلسل قائم رہنا چاہیے ۔وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے میں ورکرز کا اہم رول ہے ۔شرکاء نے تالیاں بجا کر مہمانوں سے اظہار تشکر کیا اور مریم نواز زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

جواب دیں

Back to top button