وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام عیدالاضحیٰ 2025 صفائی آپریشن میں شریک صفائی ورکرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، ایم این اے راجہ قمرالاسلام، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ،سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم، سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
1000 سے زائد ورکرز میں 10,000 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔900 ورکرز کی ریگولرائزیشن پر بھی پیش رفت کا اعلان کیا گیا ۔





