مشیر بلدیات بلوچستان امیر حمزہ زہری سے کمشنر کوئٹہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی حمزہ شفقات اور دیگر افسران کی ملاقات

مشیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے میٹروپولیٹن کے افسران کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیف میٹروپولیٹن آفیسر، چیف میٹروپولیٹن انجینئر، چیف آرکیٹیکٹ، انٹی انکروچمنٹ آفیسر، ٹیکسیشن آفیسر، میڈیکل آفیسر، ایڈمنسٹریٹر آفیسر-1 اور ایڈمنسٹریٹر آفیسر-4 شامل تھے۔

ملاقات کے دوران میٹروپولیٹن افسران نے مشیر بلدیات کو کوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور، بازاروں کی موجودہ صورتحال، صفائی و ستھرائی، تجاوزات کے خلاف اقدامات، ٹیکسیشن نظام اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی، شفافیت اور کارکردگی کو ترجیح دی جائے، تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

Back to top button