لیڈرز میڈیا نیٹ ورک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس

لاہور( نمائندہ خصوصی ) لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس۔ جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی کی میزبانی میں فالکن کلب منعقد ہوا۔جس میں چئیرمین سید علی بخاری،بانی صدر عثمان غنی،سنئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی۔جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز، فنانس سیکرٹری محمد مسرور رفیع شیخ ،انفارمیشن سیکرٹری مہر عبدالروف نے شرکت کی۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز کی سالگرہ بھی منائی گئی ۔

انفارمیشن سیکرٹری مہر عبدالروف خصوصی محبت کے ساتھ خوبصورت کیک لائے۔ تقریب میں دوستوں نے اعجازا حمد اعجاز کو تحائف دئیے جبکہ اعجاز احمد اعجاز نے بھی دوستوں سے خصوصی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ ممبرز کو یادگاری تحفے پیش کئے ۔اجلاس میں تنظیم کی بہتری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ عدم دلچسپی رکھنے والے ممبرز کی سکروٹنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔آخر میں پر تکلف عشائیے کااہتمام کیا گیا تھا۔میٹنگ کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button