بلدیہ عظمٰی افسران کی کمی کے باعث انتظامی بحران کا شکار،افسران لاہور سے باغی،لاہور ڈویلپمنٹ پلان، تجاوزات آپریشن متاثر

بلدیہ عظمٰی لاہور افسران کی کمی کے باعث انتظامی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔لوکل گورنمنٹ کے افسران دباؤ کے باعث لاہور سے باغی ہو گئے ہیں۔ایم سی ایل کے تمام شعبوں میں افسران کی کمی کے باعث جہاں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں وہاں مالی معاملات بھی خراب ہیں۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی ہے جس کے تحت فیز ون بروقت مکمل نہیں ہو سکا۔فیز ٹو پر کام سست روی کا شکار ہے۔لاہور کے آدھے زونز میں زونل آفیسر انفراسٹرکچر کی سیٹیں خالی ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے جاری اس پروگرام کو چلانے کے لئے زونل سطح پر افسران کی عدم دستیابی محکمہ بلدیات کی بھی نااہلی ہے۔اسی طرح میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں واہگہ اور عزیز بھٹی زون میں زونل آفیسر پلاننگ موجود نہیں۔زونز میں بلڈنگ انسپکٹرز کی کمی سے غیر قانونی تعمیرات اور نقشہ فیس کی مد میں ریونیو متاثر ہو رہا ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے پانچ زونز میں زونل آفیسر ریگولیشن ہی نہیں ہیں۔ان اہم آسامیوں کے خالی ہونے کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا تسلسل متاثر ہو رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button