خیبرپختونخوا احتجاج ،حکومت نے راستہ روکنے یا تشدد کی کوشش کی تو تمام بلدیاتی اداروں کو تالے لگاکر تمام سروسز بند کرینگے،مرکزی صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن شوکت علی انجم

مزدوروں اور ملازمین کے ملک گیر تنظیم پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اعلان کیا کہ کل 25جون کو صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین جلسہ پشاور میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اگر حکومت نے راستہ روکنے یا تشدد کی کوشش کی تو تمام بلدیاتی اداروں کو تالے لگاکر تمام سروسز بند کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹیڈ میونسپل ورکرز یونین CBA ٹی۔ایم۔اے ٹوپی کے ملازمین کے جزل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت یونین کے صدر عبدالبصیر نے کی۔ جبکہ فیڈریشن راہنما اور یونین کے جزل سیکرٹری محمد فاضل و دیگر عہدیداروں نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی ملازمین لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پلیٹ فارم پر منظم ہیں اور ٹی ایم اے ٹوپی کے ملازمین فیڈریشن کے بانی اراکین میں شامل ہیں جنہوں نے 1993 میں فیڈریشن کی بنیاد رکھی۔ کوارڈینیشن کونسل اور اگیگا کے زیر اہتمام مشترکہ جلسہ پشاور میں بھرپور شرکت کرنے کے فیصلے پر شوکت علی انجم مرکزی صدر پی ڈبلیو ایف نے ٹی ایم اے ٹوپی کے یونین عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ضلع صوابی کی طرح صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین 25 جون کو صوبائ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے اتحاد ویکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ PWF کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اس امر پر افسوس اور شدید غم وغصے کا اظہار کیا کہ ایک طرف ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار ائے روز خود اسلام آباد جاکر اپنے لیڈر کی رہائی کےلئے احتجاج کرتے رہتے ہیں لیکن جب کچھ ملازمین تنظیموں نے اپنے مطالبات کےلئے پشاور میں پرامن احتجاج کرنے کی کوشش کی تو نااہل حکمرانوں نے پرامن مظاہرین پر تشدد کرکے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ۔ شوکت علی انجم نے خبردار کیا کہ اگر 25 جون کو صوبہ بھر کے لاکھوں پرامن ملازمین کے احتجاج کا راستہ روکھنے کی کوشش کی گئی تو تمام تر حالات کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ٹی ایم اے ٹوپی کے یونین لیڈران نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے قائدین حاجی انور کمال خان۔ شوکت علی کیانی۔ محمد سلمان ہوتی۔ محبوب اللہ۔ اور دیگر قائدین کے کال پر لبیک کہتے ہوئے 25 جون بدھ کو پشاور دھرنا میں بھرپور شرکت کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔شرکا اجلاس نے متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائ حکومت سے وفاق کے طرز پر صوبائ ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور 30 فیصد DRA الاونس کی ادائیگی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button