بلال ہاشم نے چارج سنبھالتے ہی ہیڈ آفس کے تمام سٹاف سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔سی ای او بلال ہاشم کو جی ایم ایچ آر،کمپنی سیکرٹری،جی ایم بزنس ڈویلپمنٹ اورسی آئی اے سمیت دیگر افسران نے بریفنگ دی۔

پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کو پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں ضم کرنے کے حوالے سے مختلف لیگل تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔سی ای او پی سی ایم ایم ڈی سی بلال ہاشم کو ماڈل مویشی منڈیوں کے جاری ترقیاتی پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئیں۔بلا ل ہاشم نے ماڈل مویشی منڈیوں کے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بلال ہاشم سی ای او،پی سی ایم ایم ڈی سی نے کہا کہ پنجاب بھر میں جدید طرز پر مبنی مزید ماڈل مویشی منڈیاں تعمیر کی جائیں گی۔پنجاب کی مویشی منڈیوں میں یکساں صفائی پالیسی نافذ کریں گے۔مویشی منڈیوں میں کانگووائرس سے بچاؤ کیلے حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔پنجاب کی تمام مویشی منڈیوں کے داخلی وخارجی راستوں پر سپرے کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔





