*ایل ڈبلیو ایم سی نے ریلوے اسٹیشن لاہور کی صفائی ستھرائی کا انتظام سنبھال لیا*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان بھر سے لاہور ریلوے اسٹیشن آنے والے مسافروں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے ریلوے اسٹیشن لاہور کی صفائی ستھرائی کا انتظام سنبھال لیا۔پاکستان ریلوے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں صفائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈپٹی سی ای او ذوالقرنین خان، ڈاکٹر عاتکہ ضیغم چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پرسیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین شریک ہوئے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن لاہور پر بہترین صفائی کے لیے ایک مینجر، 5 سپر وائزرز، 105 ورکرز، تینوں شفٹوں میں لاہور ریلوے اسٹیشن پر صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے۔پلیٹ فارمز، ریزرویشن ایریا، ویٹنگ ہال، واش رومز، پارکنگ، ریلوے ٹریکس اور آفسز کی صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے گی۔ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں نائٹ شفٹ میں پلیٹ فارم اور ٹریک کی واشنگ بھی یقینی بنائیں گی۔عید قربان پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پرفارمنس قابل تعریف ہے۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن اور جدید مانیٹرنگ کے نظام سے متاثر ہو کر ریلوے اسٹیشن کی صفائی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عیدِ قرباں پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ریلوے اسٹیشن کیلئے جینیٹوریل میٹیریل کی مفت فراہمی پر سیکرٹری بلدیات اور سی ای او بابر صاحب دین کے مشکور ہیں۔

جواب دیں

Back to top button