وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب پر پاک فوج، ایف ڈبلیو او (FWO)، این ایچ اے (NHA)، ضلعی انتظامیہ، جی بی ڈی ایم اے (GBDMA)، کمشنر بلتستان، نیز ڈپٹی کمشنر گلگت اور سکردو سمیت تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مسلسل بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث شاہراہوں کی بحالی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر دن رات انتھک محنت کی اور شاہراہوں کی جلد بحالی کو ممکن بنایا۔علاوہ ازیں، وزیرِ اعلیٰ نے استور ویلی روڈ کی بروقت بحالی پر بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کی کاوشوں کو سراہا۔وزیرِ اعلیٰ نے سڑکوں کی بندش کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان نے سیاحوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے تھے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے فیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کر دیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی تمام اضلاع کے نمبرداروں سے ملاقات،اہم ہدایات جاری
3 دن ago
گلگت بلتستان کا تعلیمی میدان میں ایک اور شاندار کارنامہ؛ عائشہ احمد شہزاد نے آغا خان ایگزامینیشن بورڈ میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی
4 دن ago
گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن ایکٹ 2014 (ترمیمی) بل کی منظوری، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے،وزیر اعلٰی
5 دن ago
وزیراعلیٰ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 22 ارب روپے کی سبسڈی جاری کر دی
Related Articles
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ضلع دیامر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت
6 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
1 ہفتہ ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
1 ہفتہ ago



