ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، رواں سال مارچ میں 990 ملین روپے کے منظور کئے گئے ترقیاتی منصوبوں میں بچنے والی رقم 241 ملین کو سٹیرنگ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں 14 موجودہ سکیموں کے سکوپ کو بڑھاتے ہوئے اور 10 نئی سکیموں کیلئے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی گئی،

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عمبرین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوزیہ چیمہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔






