میئرمیونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف آفیسر نصیب اللہ ترین نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے احکامات پر مون سون کے بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملے کو متحرک کردیا ہے مختلف سرکاری محکموں اورمیونسپل کارپوریشن کے درمیان مربوط روابط اور شہر کی مرکزی شاہراہ آرسی ڈی ہائیوے پرجمع ہونے والے بارش کے پانی کو نکالنے کیلئےاقدامات شروع کئے ہیں میئرحب وڈیرہ بابوفیض شیخ اورچیف افسر نصیب اللہ ترین نے ڈی واٹرنگ پمپ مشینوں کو فعال کرنے گڈانی نالے کی صفائ کیلئے ایکسیویٹر مشینری کا استعمال شروع کروادیا ہے بارش کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے کوششوں کوتیز کرنے اورصورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سےبارشوں کے بعد صورتحال کو سنبھالنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئ ہے واضح رہے محسن حب صوبائ وزیر میر علی حسن زہری کے خصوصی فنڈزسے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جام کالونی الہ آباد ٹائون چیزل آبادامارات سٹی اوردیگر ایریازمیں انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کے تحت سیوریج لائنوں بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیراتی منصوبوں کی بدولت شہری علاقوں میں بہتری نے پچھلے سالوں کے مقابلے میں نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا ہے






