*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا مین بلیوارڈ سبزہ زار کا دوررہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ سبزہ زار کا دوررہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ پر جاری اسفالٹ ورک کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مین بلیوارڈ کی ایک طرف اسفالٹ مکمل کر لیا گیا ہے، دوسری طرف جاری ہے۔کھاڑک نالے سے ملتان روڈ تک مین بلیوارڈ سبزہ زار پر اسفالٹ کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سبزہ زار مین بلیوارڈ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کی مدد سے لیاقت چوک کی ٹرائی اینگل کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی نے مین بلیوارڈ کے اطراف سے تجاوزات اور سائن بورڈز ہٹانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے سبزہ زار مین بلیوارڈ سمیت پورے علاقے کی شکل بہتر ہو گئی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے لیاقت چوک میں مزدروں کے بیٹھنے کے لیے مخصوص "گوشہ مزدور” بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اسفالٹ اور فنشنگ ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button