*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا گلشن ریاض کالونی ڈسپوزل اسٹیشن سائٹ کا دورہ*

وزیر اعلٰی پنجاب کا ویژن، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل۔۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے گلشن ریاض کالونی ڈسپوزل اسٹیشن سائٹ کا دورہ کیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی، اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ایم ڈی واسا غفران احمد اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ڈسپوزل اسٹیشن کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا،بقیہ کام اگلے ماہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نےحفاظتی انتظامات میں کوتاہی پر پراجیکٹ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ سائٹ پر تمام عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن مکمل ہونے سے 36 ہزار کی آبادی مستفید ہوسکے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روزمرہ عوامی مسائل کا تدارک اولین ترجیح ہے ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلی کوچوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، واساز کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھانے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button