زائد فائلز فروخت کرنے والی ہاؤسنگ سوسائیٹز کے لے آوٹ پلانز قانون کے مطابق منسوخ کئے جائیں گے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام اباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی خصوصا سیکٹر ڈیویلپمنٹ، اسلام اباد میں پانی کی فراہمی ، بیوٹیفکیشن، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی کی قانون کے مطابق کارروائیاں ،ناجائز تجاوزات، اسلام اباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، گندھارا سٹیزن آرٹ سینٹر کو جلد از جلد فعال بنانے، سی ڈی اے ہاسپٹل کی اپ لفٹنگ، سی ڈی اے نرسری کو گارڈینا حب میں تبدیل کرنے ،بلیو ایریا میں فوڈ سٹریٹ کا قیام، سی ڈی اے ماڈل سکول کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ، 25 کرکٹ اور 25 فٹ بال کے گراؤنڈز کی اپ لفٹنگ کےعلاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام اباد کے شہریوں کو ہاؤسنگ ضرویات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے وہاں سپورٹس سہولیات کی فراہمی کے لیے جہاں سپورٹس کملپلیسز تعمیر کیے جارہے ہیں

وہاں 25 کرکٹ گراؤنڈز اور 25 فٹ بال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کا لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کی تعمیر و ترقی خوبصورتی اور اپلفٹنگ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ اسلام آباد کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کے شہریوں کی ہاؤسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے علاوہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کروائی کے علاوہ سی ڈی اے سروے بھی کررہا ہے تاکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس زمین کتنی تھی اور اس سوسائٹی نے موجود زمین سے زائد کتنی فائلیں فروخت کی ہیں تاکہ سی ڈی اے لے آوٹ پلان سے زائد فائلز فروخت کرنے والی ہاوسنگ سوسائیٹز کے لے آوٹ پلانز قانون کے مطابق منسوخ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے علاوہ قانون کے مطابق لے اؤٹ پلان اور این او سی کے مطابق شہریوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹس کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانون کے مطابق ان کے لے آوٹ پلان اور این او سی منسوخی کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام اباد میں پانی کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے جہاں انڈر گراؤنڈ واٹر سپٹک ٹینکس لگانے، ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے، واٹر ٹینکرز اور ٹیوب ویلز کو مکمل فعال بنانے کے علاوہ دیگر ذرائع کے ذریعے پانی کی شہریوں کو فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نےاسلام اباد کے شہریوں کو پانی کی مستقبل بنیادوں پر فراہمی کے لیے قابل عمل سٹریٹجی اور لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی جس کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف ڈونرز سے معاونت پر بھی کام کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد واٹر کو بھی مزید فعال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے میں بھرتیاں میرٹ اور قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ بہتر سے بہترین افراد سی ڈی اے کی ٹیم کا حصہ بن کر اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی میں اضافے کا باعث بن سکیں انہوں نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے تمام پراجیکٹس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جا ئے کیونکہ سی ڈی اے پراجیکٹس کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس سلسلہ میں معتبر اور شہرت یافتہ آڈٹ فرمز کا انتخاب کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہاسپٹل کی کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے اور سی ڈی اے کے ملازمین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فرام کرنے فراہم کرنے کے لیے جہاں اعلی تعلیم یافتہ ماہر اور قابل ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے وہاں ادویات کی فراہمی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ تاکہ ادوایات کی بروقت فراہمی کے علاوہ علاج معالجہ کی بھی بہترین سہولیات میسر ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے نرسری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ گارڈینا حب میں تبدیل کرنے کے لیے سی ڈی اے جہاں اپنے فنڈز استعمال کررہا ہے وہاں باکو کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی ڈی اے نرسری کے ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے کام کو جلد اذ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ چیرمیں سی ڈی اے نے جہاں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا وہاں انہوں نے سی ڈی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر سے بہترین بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button