مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام بازی لے گیا،اب تک 72 ارب روپے بلاسود قرضوں کی مد میں 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو دے دیے،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو اہداف بارے پیش رفت سے آگاہ کیا،ایک ہی مہینے میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کا ریکارڈ بنایا گیا ہے، صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل جبکہ51 ہزار سے زائد ابھی زیر تعمیر ہیں، ماہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز اس منصوبے سے مستفید ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافے سے مریم نواز کو دعائیں مل رہی ہیں، جس گھر کا جائزہ لینے جائیں، لوگ کے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے، مکمل ہونیوالے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کروائیں گے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
15 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
15 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
20 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






