وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر پنجاب بھرمیں مون سون ہنگامی پلان 2025پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیراعلی مریم نوازشریف کوپنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے- ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر7 /24گھنٹے فعال رہے گا-صوبہ بھرمیں برساتی نالوں کی بھرپور صفائی،بارش کے پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئرہونے چاہئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129 مکمل طورپر فعال کردی گئی ہے،صوبہ بھر میں کہیں سے بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا-پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔ ایس او پی کے تحت طغیانی کے پیش نظر نوجوانوں خاص طورپر بچوں کے نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور والدین سے بچوں کو برساتی نالوں میں نہانے اورقریب جانے سے روکنے کی اپیل کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے- بوسیدہ گھروں کے مکینوں سے احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے- عوام کوبارشوں کے دوران برقی آلات، زمین پر گرے تار اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے-عوام کو چھتوں کی صفائی بالخصوص بارش کے بعد بروقت نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے- ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کیا جائے اسی طرح اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں، ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد د رہنے کا حکم دیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے برسات کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی اور کہاکہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنا فرض ضرور نبھائیں گے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپیل کی کہ مون سون کے دوران عوام حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضرور کریں -ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے –
Read Next
13 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
5 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
6 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



