لاہور میں وزیرِ اعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے پلاسٹک وینڈنگ مشینری نصب کی جا رہی ہے، مشین میں ڈیڑھ لیٹر والی 20 بوتلیں اور ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں ڈالیں تو اس کے بدلے میں 1 ہزار روپے ملیں گے۔سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے پنجاب حکومت کا نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، نجی کمپنی چائینیز ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی 4 بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ایسی مشینیں لگائی جائیں گی، یہ مشین 2 خانوں پر مشتمل ہے، بٹن اے دبائیں اور پلاسٹک کی بوتل اس میں ڈالیں، پھر اپنا فون نمبر درج کریں اور بٹن بی دبا دیں، مشین کی اسکرین پر گرین کریڈٹس ظاہر ہوں گے جسے ایپ کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد کے مطابق روزانہ 5 سو ٹن پلاسٹک بوتل کا کچرا ہوتا ہے، مشینری کی مدد سے پلاسٹک کی بوتلیں اور سنگل یوز پلاسٹک کے برتن ری سائیکل کیے جائیں گے اور ان سے فٹ پاتھ، سڑکوں کے پیچ ورک اور اینٹیں بنائی جائیں گی۔گلفام عابد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لیٹر کی 20 بوتلیں اور ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں مشین میں ڈالنے پر 1 ہزار روپے فوری کیش ملے گا۔گرین کریڈٹس میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ لاہور کے 18 ہزار کباڑیے بھی مستفید ہو سکیں گے۔وہ ایپ کے ذریعے رابطہ کریں گے اور کمپنی ملازم خود جا کر انہیں رقم دے کر بوتلیں لیں گے۔
Read Next
دسمبر 19, 2025
تمام ماحولیاتی منظوریوں، لیبارٹری سرٹیفکیشن اور پروٹیکشن آرڈرز کا اجرا اب صرف ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگا،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 6, 2025
نواز شریف آئی ٹی سٹی کے تعمیراتی کام میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں،محکمہ ماحولیات نے15 لاکھ کےجرمانے عائد کر دیئے
دسمبر 3, 2025
پنجاب میں ماحولیاتی کریک ڈاؤن تیز — یکم مارچ 2024 سے اب تک 2,575 غیرقانونی یونٹس مسمار
نومبر 27, 2025
*پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ*
نومبر 26, 2025
پنجاب کےکمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں پانچ رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیئے گئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
پنجاب میں صاف فضا اور پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے محکمہ ماحولیات اور فوڈ پانڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
نومبر 13, 2025
*پنجاب بھر میں گاڑیوں کے اخراج کے معائنے کے بغیر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان*
نومبر 10, 2025
سموگ کی شدت میں اضافے کے بعد پنجاب کے تمام نجی و سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
نومبر 1, 2025



