وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری ستھرا پنجاب صفائی مہم کے حوالے سے سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور ضلع کونسل سیالکوٹ کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام


ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین ،چیف ڈیجٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر دفتر سیالکوٹ سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی، آگاہی واک میں ,سی او سیالکوٹ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد کھارا لوکل گورنمنٹ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک محمد افضل ، بلدیہ کے افسران ، ملا زمین اور شہریوں اور صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی

آگاہی واک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم,چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔





