*میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے معروف فنکار شکیل صدیقی اور فنکاروں کے وفد کی ملاقات – رانی باغ اوپن ایئر تھیٹر کی بحالی پر تبادلہ خیال*

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے مشہور مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی اور فنکار برادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رانی باغ حیدرآباد میں واقع اوپن ایئر تھیٹر کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔

اس موقع پر فن و ثقافت کے فروغ، مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی، اور تھیٹر کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ میئر کاشف شورو نے یقین دہانی کرائی کہ حیدرآباد میں فنونِ لطیفہ کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اوپن ایئر تھیٹر کو جلد بحال کر کے فنکاروں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button