انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کے صدر سیف اللہ خان نے اپنے وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ملاقات کی۔ ملاقات ICAP حیدرآباد کے انچارج رضوان علی آرائیں کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد ادارے کا تعارف اور حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے لیے مشترکہ فلاحی و تعلیمی منصوبوں پر بات چیت کرنا تھا۔

ملاقات میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے ICAP کے کردار کو سراہا اور طلبہ کے لیے تربیتی مواقع، کیریئر گائیڈنس، اور تعلیمی بہتری کے لیے بلدیاتی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مل کر کام کرنے اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیاں ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔میئر کاشف شورو نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم و ترقی کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے درمیان اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے






