*ایل ڈی اے کے ریونیو میں8.1ارب روپے کا اضافہ،27 ارب روپےکی ریکارڈ آمدن*

ایل ڈی اے ریونیو جنریشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا اداروں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کا وژن کے تحت ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے گزشتہ مالی سال میں ایل ڈی کے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ ممکن ہوا۔ایل ڈی اے نے پہلی دفعہ تقریباً 27 ارب کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر لیا ہے۔ایل ڈی اے نے مالی سال 23-24 کے مقابلے میں مالی سال 24-25 میں 8.1 ارب زائد ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 44 فیصد زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال میں آکشن کی مد میں پہلی بار 7.5 ارب اکٹھا کیا گیا۔ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال میں 4 نیلام عام اور 3 بار قرعہ اندازی کا انعقاد کیا ۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4 ارب زائد ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے مجموعی طور پر 12 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے پہلی بار غیر قانونی کمرشل پیلنٹی کی مد میں تقریباً ایک ارب کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ایل ڈی اے ریونیو جنریشن میں اضافے کے لیے قوانین میں آسانی اور کاروباری افراد کو سہولیات دی گئی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے اییز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کر رہا ہے۔ایل ڈی اے نئے مالی سال میں بھی ریونیو جنریشن میں اضافے کو برقرار رکھے گا۔

جواب دیں

Back to top button