محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں بااختیار خواتین کے موضوع پر خصوصی سیشن کا انعقاد” کیا گیا۔سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گُل نے خصوصی شرکت کی۔ایل ڈبلیو ایم سی، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور دیگر اداروں سے خواتین افسران نے بھی شرکت کی۔

سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل کے ہمراہ خواتین نے کیک کاٹا، بااختیار خواتین کی اہمیت پر گفتگو کی۔خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اہم سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کے دوران خواتین کو پیش آنے والے چیلنجز پر تفصیلی بحث کی گئی۔

سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گُل نے کہا کہ آج کے سیشن میں میں سامنے آنے والی مختلف تجاویز ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائیں گے ۔بااختیار خواتین معاشرے میں تبدیلی کی ضامن ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین کے لیے پختہ عزم ان کے ہر اقدام میں نظر آتا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کی سربراہی میں خواتین کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔





