ایبٹ آباد۔ پانی کے راستوں کی حفاظت اور تجاوزات کا خاتمہ

ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی جی ڈی اے، ایریگیشن، پولیس اور ٹی ایم اے کے تعاون سے ہرنو ندی میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پختہ تجاوزات کو گراتے ہوے 332کنال ایریا کو واگزار کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر نگرانی ہرنو میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ آپریشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سیعد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ، ڈی ایس پی گلیات، تحصیلدار ایبٹ آباد، ایس ڈی او ،نمائندہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، نمائندہ جی ڈی اے، اور دیگر عہدے داران بھی موقع پر موجود رہے۔

جواب دیں

Back to top button