وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پلاسٹک بیگ فری ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی آسانی لاتے ہیں مگر صدیوں تک ماحول میں رہ کر تباہی پھیلاتے ہیں۔ انسان اپنی زمین، دریا، فضا، فصلوں اور صحت کو پلاسٹک کی آلودگی سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پلاسٹک بیگز زمین کی زرخیزی ختم، نکاسی آب کے نظام بند اور آبی حیات کو ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ پلاسٹک کا استعمال کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ماحولیات کے قوانین پر عمل درآمد کا کلچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سکولوں، کالجوں، اور کمیونٹیز میں پلاسٹک فری پنجاب کا شعور اور آگاہی کی مہم جاری ہیں۔ پنجاب میں ری سائیکلنگ کے دوست متبادل متعارف کرائے جارہے ہیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
1 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
2 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
5 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
5 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
5 دن ago


