ڈی جی ایل ڈی اے کا جان محمد روڈ، رائیونڈ روڈ اور گلبرگ سکیم کا دورہ،چیف انجینئر اسرار سعید کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جان محمد روڈ، رائیونڈ روڈ اور گلبرگ سکیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔جان محمد روڈ پر اسفالٹ کی پہلی لیئر ڈال لی گئی۔جان محمد روڈ کے اطراف فٹ پاتھ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت بنانے کی ہدایت کی۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بتایا کہ جان محمد روڈ پر سسٹین ایبل ماڈل کے تحت جاری کام رواں ماہ مکمل کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ظہور الٰہی روڈ، فیشن ایونیو اور سرسید روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیشن ایونیو میں واکنگ سٹریٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ فیشن ایونیو کو واکنگ سٹریٹ بنائیں گے، شہر میں نیا کلچر متعارف ہوگا۔ظہور الٰہی روڈ کے اطراف رائٹ آف وے پر بنی تجاوزات ختم کرکے سڑک کشادہ کر دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button