محمد علی رندھاوا کا سی ڈی اے نرسری کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ، بریفنگ

چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ، ممبر انوائرمنٹ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے نرسری کا دورہ کیا۔ جہاں پر ان کو سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والے اب تک کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کیلئےکام جاری ہے جس میں باکو کے آرکیٹکٹس اور ہارٹیکچر ماہرین خصوصی طور پر معاونت فراہم کررہے ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں فلاور شاپس سمیت ٹریننگ و ریسرچ سینٹر کی سہولیات بھی شامل ہونگی۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کہ نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاؤسز تعمیر کئے جارہے ہیں جو نہ صرف پودوں کی نشوونما کیلئے مثالی ماحول فراہم کریں گے بلکہ تحقیق و ترقی کیلئے بھی معاون ثابت ہوں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹشو کلچر سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں پودوں کی نئی اقسام کو پروپیگیشن کے جدید طریقوں سے تیار کیا جاسکے گا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ماڈل نرسری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کے طور پر بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو سی ڈی اے ماڈل نرسری کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے خصوصی ٹریننگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی مزید مستعدی اور جانفشانی سے سر انجام دے سکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے نرسری میں ہونے والے ترقیاتی کام، فلاور شاپس اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبہ پر سی ڈی اے ملازمین کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری مستقبل میں اسلام آباد کے شہریوں کی ہارٹیکچر ضروریات کو پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو ہارٹیکلچر کے شعبے میں ایک اہم مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور خوبصورت فلاور شاپس کی تعمیر کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ شہریوں کیلئے ایک پرکشش تفریحی مقام بھی بنے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نرسری میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش کیلئے خصوصی جگہ مختص کی جائے، جہاں موسمی اور غیر موسمی پھولوں کی خوبصورت اقسام کو عوام کیلئے پیش کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ ایک ایپ بھی بنائی جائے جس کے زریعے شہری کیش لیس ڈیجیٹل ان لائن

ادائیگی کرکے اپنی پسند کے پودے گھر بیٹھے خرید سکیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا جامع ڈیزائن سی ڈی اے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی پائیداری کے کلچر کو فروغ دے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ کے طور پر تشکیل دینا اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے کی ماڈل نرسری کو عالمی معیارات کے مطابق ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل نرسری میں تبدیل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ہارٹیکلچر کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شہریوں کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کی سی ڈی اے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو ایک جدید، خوبصورت اور ماحول دوست مثالی شہر بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘گارڈینیا حب’ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button