*رکن قومی اسمبلی ترقیاتی فنڈز میں خرد برد پر لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا نے تین انجنیئرز کو معطل کر دیا*

مردان(خصوصی نمائندہ) عاطف خان ممبر قومی اسمبلی کے فنڈز میں خرد برد کرنے پر پراونشل یونیفائیڈ گروپ آف فنکشنریز کے تین اھم افسران کو لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے نوکری سے معطلی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ھیں تفصیلات کے مطابق لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے انفراسٹرکچر برانچ کے تین انجنیئرز کو تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ھوئے نوکری سے معطل کر دیا ھے جن میں ہارون B-17 تحصیل افیسر انفراسٹرکچر TMA نوشہرہ، نگار النبی اسسٹنٹ تحصیل افیسر انفراسٹرکچر TMA گڑھی کپورہ مردان اور ولید خان سینئر سب انجنئیر TMA بریکوٹ شامل ہیں۔ لوکل کونسل بورڈ کے ذرائع کے مطابق اتھارٹی مجاز کی اجازت سے تینوں انجنئیرز کو معطل کر کے ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن زاہد قریشی کو انکوائری سونپ کر مقررہ وقت کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ اس سلسلہ میں قبل ازیں سینئر افیسر سرفراز خان پہلے سے معطل ہیں جن کی انکوائری کے فرائض بھی لوکل کونسل بورڈ کے اھم اور قابل افیسر زاہد قریشی سرانجام دے رہے ہیں۔عاطف خان ممبر قومی اسمبلی نے اپنے فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات کے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو تحریری شکایت کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button