*چیف سیکریٹری سندھ اور میئر حیدرآباد کا ترقیاتی منصوبوں، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ*

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے ہمراہ شہر حیدرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا جس میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی تفصیلی دورہ کیا گیا۔

دورے کے دوران کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ظھور احمد لکھن، چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے ہمراہ شہر حیدرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا جس میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے زیرتعمیر جامشورو روڈ اربن فاریسٹ و پارک کا بھی تفصیلی دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری کو اربن فاریسٹ منصوبے کی موجودہ صورتحال، شجرکاری کے مراحل، پارک میں تعمیر کی جانے والی تفریحی سہولیات، واکنگ ٹریکس، لائٹس، اور دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، فیصل عبدالجبار خان، میونسپل کمشنر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ظھور احمد لکھن، چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button