مردان(نمائندہ خصوصی) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان کے ترقیاتی کاموں میں فنی عملہ کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے ناقص میٹیریل استعمال کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا اور اس کار خیر میں حصہ لیتے ھوئے مساجد کو بھی نہیں بخشا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان کے ترقیاتی کاموں میں بلدیہ کے فنی عملہ کی نااہلی اور ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے ناقص میٹیریل کا استعمال کرکے مساجد کی سولرائزیشن میں خرد برد کرتے ھوئے عوامی ادارے میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا ھوا ھے۔ محکمہ انٹی کرپشن خیبرپختونخوا پشاور نے اطلاع پاکر باقاعدہ انکوائری شروع کر کے تحصیل لوکل فنڈ اور صوبائی ترقیاتی فنڈ میں خرد برد کرنے ، ناقص میٹیریل استعمال کرنے اور غیر قانونی طور پر غیر معیاری کام کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ھوئے بلدیہ مردان سے مساجد کی سولرائیزیشن سکیم میں شامل فنی عملہ کی تفصیل اور انکو چھان بین کیلئے طلب کرلیا ھے جس سے بلدیہ مردان میں کھل بلی مچ گئی ھے اور اس سکیم کے مرکزی کردار تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر نے خود کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارنے شروع کر دئے ہیں۔ محکمہ انٹی کرپشن نے جن ملازمین کو چھن بین کےلئے طلب کیا ھے ان میں نوید خان گنڈہ پور سابق ٹی ایم او, منیر خان سابق ٹی او آئی, نگار النبی ATOI , سیف اللہ SE, مفتی عبد الستار ٹھیکیدار ، دانش سبحان ٹھیکیدار اور ایم ڈی کنسٹرکشن امان اللہ شامل ہیں۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ عملہ اور ٹھیکیداروں کو تین دن کے اندر ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ یہ انکوائری مردان کی مختلف مساجد میں 5 کے وی اور 3 کے وی سولر سسٹم کی غیر معیاری اور ناقص میٹیریل کے استعمال سے متعلق زیر سماعت ھے جب کہ مردان بلدیہ میں دیگر گھپلوں کی کئی انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






