*30 اگست تک مون سون سیزن میں بارشی صورتحال کا سامنا ہوگا، تمام افسران پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*

مسلسل بارشی صورتحال کے بعد واسا لاہور کا بروقت سدباب۔۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر میں فیلڈ افسران سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ آپریشن جس برق رفتاری سے مکمل کیا گیا، قابل تعریف ہے، واسا لاہور نے 7 گھنٹے مسلسل بارش کے بعد بروقت نکاسی ممکن بنائی ،اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ تھے، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ زیر زمین واٹر ٹینکس کی مدد سے 25 ملیں گیلن پانی ذخیرہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر زمین واٹر ٹینکس کے منصوبوں کی افادیت پوری طرح عیاں ہے، صوبائی وزیر نےشہر میں مزید زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے واضح کیا کہ 30 اگست تک مون سون سیزن میں بارشی صورتحال کا سامنا ہوگا، تمام افسران پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، بلال یاسین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کھمبوں کے قریب اور بارشی پانی میں نہانے سے گریز کریں۔

جواب دیں

Back to top button