وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڈور سانحہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ناقابل برداشت عمل ہے۔ دیامر کے عوام محب وطن، پرامن اور مہمان نواز ہیں۔ دیامر کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کی کھلی مذمت کی ہے۔ چند دہشت گرد دیامر کے مثبت تشخص کو خراب کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دیامر کے مثبت چہرے پر بد نما داغ ہے۔ علمائے کرام اور عوا م کے تعاون سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ امن وامان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ہم نے گلگت بلتستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کیلئے بڑی محنت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہڈور سانحے میں شہید ہونے والے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی جنہوں نے ہمیشہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کوصوبائی سیکریٹری داخلہ نے صوبے مجموعی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
3 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
4 ہفتے ago
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
4 ہفتے ago
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 15, 2026
UNDP briefs Additional Chief Secretary GB on TIAEWS Project
Related Articles
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
مئی 9, 2026
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اپریل 28, 2026



