پنجاب سٹیز پروگرام کی ساتویں پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ممبر ایل جی اینڈ یو ڈی پی اینڈ ڈی بورڈ طارق محمود کی صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں
پراجیکٹ کے بنیادی اجزاء کے ساتھ ساتھ سالانہ تقسیم کی پیشرفت کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی سی پی کے اضلاع کے حالات کا خاکہ پیش کیا گیا اور بتایا کہ بنیادی مسئلہ جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے وہ پانی کی فراہمی ہے، خاص طور پر پینے کے پانی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ وہ ان اضلاع کا ذاتی طور پر دورہ کریں گے اور جائزہ لیا جائے گا۔
سینئر چیف ای سی اے پی اینڈ ڈی بورڈ مسٹر احمد رجوانہ، پی ڈی پی سی پی زاہد عزیز، جی ایم پی سی پی محمود مسعود تمنا، اے ایس ڈویلپمنٹ ایل جی ماریہ طارق، چیف ایل جی پی اینڈ ڈی بورڈ، شکیل نعمان، ایف ڈی، پی سی پی، پی اینڈ ڈی بورڈ کے نمائندے لوکل گورنمنٹ اور دیگر نے شرکت کی۔






