لاہور: ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا لاہور کے اہم اجلاس میں عید الاضحی 2024 کے لیے جامع حکمت عملی تیار ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔اجلاس میں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ عید الاضحی کے دوران ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پیشگی انتظامات کے احکامات دے دیے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ہیوی مشینری کو ہمہ وقت فعال اور دستیاب رکھا جائے گا۔ایمرجنسی کیمپس پر ہیوی مشینری اور عملہ الرٹ رہے گا، اور بارشوں کے دوران تمام آپریشنل سٹاف یونیفارم میں ڈیوٹی دے گا۔ ایم ڈی واسا نے تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھنے اور ان میں فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔ایم ڈی واسا کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو موثر انداز میں چلانے کے لیے تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹر مینٹیننس کو ہدایات دی گئیں۔ واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں کا مکمل سروے کیا جائے گا تاکہ کھلے یا ٹوٹے ہوئے مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ہنگامی صورت حال میں پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے لاری ہائیڈرنٹس اور فائر ہائیڈرنٹس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا۔ تمام ڈائریکٹرز کو تمام ڈرینز سے فلوٹنگ میٹیریل کو فوری صاف کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ڈائریکٹر مینٹیننس کو ہدایت کی گئی کہ ڈسپوزل و ٹیوب ویلز مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروائی جائے اور عید کے دنوں میں ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران صارفین کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔تمام ٹاونز کی سطح پر جانوروں کا فضلہ اور آلائشیں گٹروں اور نالوں میں پھینکنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشن اور تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
2 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
4 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
5 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
5 دن ago





