صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی لاہور کا دورہ کیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور اور ڈی جی لائیو سٹاک(توسیع) آصف سلمان ساہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منڈی میں لگائے گئے فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں اور دوسرے سیل مقامات پر جانوروں کی گاڈیوں پر سپرے کرنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ویٹرنری میڈیکل کیمپ میں تعینات ڈاکٹرز اور دوسرا عملہ جانوروں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ز اور دوسرا عملہ جو 24گھنٹے کی سروسز فراہم کر رہے ہیں وہ دیانتداری اور خوش اخلاقی سے اپنے فرائض انجام دیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کیمپ میں جانوروں کو ویکسین لگانے کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔کسی بیوپاری اور خریدار کی شکایت پر فوری دادرسی کی جائے۔
سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے منڈی اور شہر کے دوسرے سیل پوائنٹس پر کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ جس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 35سے 40ہزار جانور منڈی میں لائے جاتے ہیں۔ اب تک 3لاکھ جانوروں پر سپرے کیا جا چکا ہے اور عید تک 8لاکھ جانوروں پر سپرے کیا جائے گا۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نےپنجاب ایگریکچر اینڈ میٹ کمپنی کا بھی ہنگامی دورہ کیا۔

کمپنی کے سالٹر ہاؤس میں جانوروں کو ذبح خانہ میں سہولیات کا معائنہ کیا۔پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ثناء اللہ کی صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو سلاٹر ہاؤس کے فنکشنز اور کام کرنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر لائیوسٹاک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق کمپنی اور سلاٹر ہاؤس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔کمپنی کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے ورکنگ پلان پلان پیش کیا جائے۔کمپنی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے سلاٹر ہاؤس کو آؤٹ سورس کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔






