پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے لئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ رپورٹ پر 24گھنٹے میں ایکشن کی ہدایت کر دی ہے۔ تین سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جلد کام شروع کردیں گے۔سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ میں ڈاکٹر،فارماسسٹ،بائیو میڈیکل انجینئر، بجٹ اکاؤنٹ آفیسر، ڈیٹا ایکسپرٹ اور دیگر شامل ہوں گے۔سی ایم ویجی لینس سکواڈ،ہسپتالوں میں میڈیسن،ڈیوٹی روسٹر، کلینکل سروسز، بائیومیڈیکل آلات اور دیگر امور چیک کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرویلنس ٹیم کے لئے جامع چیک لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے زیرا ہتمام خصوصی ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں ضلع، تحصیل ہسپتالوں اورمراکز صحت کے لئے الگ الگ یونٹ قائم ہونگے۔ ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں سرویلنس روم24/7 کام کرے گا۔ اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں گیسٹروانٹیسٹینولوجی (Gastrointestinology) سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں گیسٹروانٹیسٹینولوجی سنٹر بنایا جائے گا۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں خصوصی ٹراما سنٹر بنایا جائے گا۔ گوجرانوالہ کے ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ قائم ہوگا۔ ملتان کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 4 آپریشن تھیٹرز کو جدید طبی آلات کے ساتھ فنکشنل کیا جائے گا۔ بی ایس این ڈگری حاصل کرنے والے نرسز کو سرکاری ہسپتالوں میں بامعاوضہ انٹرن شپ ملے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں فری میڈیسن اناؤنسمنٹ مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی اور فری میڈیسن اناؤنسمنٹ نہ کرنے پر کارروائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب کے 8ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کیتھ لیب میں پروسیجر شروع کرنے کے لئے دسمبر کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دوردراز علاقوں میں متعین ڈاکٹرز کی رہائشگاہوں میں فرنیچر وغیرہ بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے مریضوں کے لئے ویٹنگ روم/ایریا بنانے اور ویٹنگ روم میں بیٹھنے کی سائے دار جگہ، پینے کا ٹھنڈا پانی اور پنکھے وغیرہ لگانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ری ویمپنگ اور آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ کو خودتمام سی ای او اور ایم ایس کے دوبارہ انٹرویو کرکے تعیناتی کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں 23فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں 70 فیصد مریض علاج کے لئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ پنجاب کے بیشتر ہسپتالوں میں 98فیصد فری میڈیسن فراہم کی جارہی ہیں۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتالوں میں ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہوچکے ہیں۔ پنجاب بھر میں ٹائپ ون مریضوں کو 2541 انسولین، ہیپاٹائٹس کے 7458 اور ٹی بی کے 8107 مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی جا چکی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مری کے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں خیبرپختونخوا سے بھی مریض علاج کے لئے آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ ترعام آدمی علاج کے لئے آتاہے۔ عام آدمی کے لئے سرکاری ہسپتال میں ادویات اور تمام سہولتیں فری ہونی چاہیے۔فنڈز ملنے کے باوجود کچھ ہسپتالوں میں مریضوں سے ادویات اور دیگر سامان باہر سے منگوانا تکلیف دہ امر ہے۔سرکاری ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کی موجودگی کے باوجود مریض کومیڈیسن دستیاب نہ ہوں، یہ افسوسناک بات ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں سرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
2 دن ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
3 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
4 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
6 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
7 دن ago




