وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ٹرنک سیور منصوبے پر تیزی سے کام جاری — وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کا خیابان فردوسی کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور شہر میں سیوریج انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی سلسلے میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے جوہر ٹاؤن کے علاقے خیابان فردوسی میں جاری ٹرنک سیور لائن منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ایکسیئن پراجیکٹ مظفر عباس نے وائس چیئرمین کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق جامع بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق خیابان فردوسی میں اوپن کٹ کے ذریعے 72 انچ قطر کی سیور لائن بچھا دی گئی ہے، جبکہ 350 فٹ کی 72 انچ قطر کی کیسنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، 66 انچ قطر کی سیور لائن شادے وال چوک تک بچھائی جا چکی ہے اور شادے وال چوک پر مین ہول کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اب تک خیابان فردوسی میں مجموعی طور پر 5000 فٹ سیور لائن بچھائی جا چکی ہے۔ منصوبے کے اہم حصے، شوکت خانم سے لے کر ایل ڈی اے آفس تک کا ہدف بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔وائس چیئرمین چوہدری شہباز احمد نے موقع پر موجود افسران کے ہمراہ حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور ہدایات جاری کیں کہ تمام حفاظتی معیارات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کی سلامتی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف ،ڈائریکٹر محمد دانش اور ریزیڈنٹ انجینئر زین العابدین بھی وائس چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button