ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحصیل رائے ونڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور علاقے میں میونسپل خدمات کے معیار کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ نے ڈی سی لاہور کو فیلڈ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ ڈی سی لاہور نے رائے ونڈ روڈ، اجتماع مرکز اور ماڈل بازار میں صفائی، سیوریج اور تجاوزات کے انتظامات کا معائنہ کیا اور موقع پر ہی میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کے لیے جامع ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صفائی میکنزم اور جاری انسداد تجاوزات آپریشنز کا خصوصی طور پر معائنہ کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو رائے ونڈ روڈ، اجتماع مرکز اور ماڈل بازار میں صفائی انتظامات کو فوری اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بلدیہ عظمیٰ لاہور، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، اور واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی کے نمائندے صفائی اور نکاسی آب کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اور گھر گھر کچرا اٹھانے کے نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے اس عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ حکم دیا کہ تمام گلیوں، سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود ملبہ فوری طور پر صاف کیا جائے اور سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہ کی جائے۔ واسا کو سیوریج، واٹر سپلائی اور خاص طور پر مین ہول کورز کی کوریج پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا گیا۔ مزید برآں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو غیر قانونی ریڑھیوں اور عارضی تجاوزات کو تحصیل رائے ونڈ سے مکمل طور پر ختم کرنے اور جھگیوں و غیر قانونی ڈھانچے ہٹانے کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں پر پیچ ورک کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں کسی بھی سطح پر کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، اور تجاوزات اور بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو مثالی بنایا جا سکے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل شالیمار کا دورہ، دھرم پورہ، چراغ بی بی روڈ اور کوٹلی عبدالرحمان میں انتظامی امور کا جائزہ
16 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، چار مسمار،ایک سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار7 سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،4 مسمار،چار سربمہر
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کی رائل پارک میں بڑی کارروائی،6 کثیر المنزلہ پلازے سیل*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر رائل پارک کے چھ پلازہ مالکان کے خلاف استغاثے جمع کروا دیئے
5 دن ago
شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی ہماری اولین انتظامی ترجیح ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز
6 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سفیرِ آذربائیجان سے ملاقات،عالمی فورم میں شرکت کی دعوت قبول
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،بیدیاں روڈ تین عمارتیں مسمار
7 دن ago

