وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ایسے کئی مثالی بجٹ پیش ہوں گے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بجٹ بناتے ہوئے پارٹی منشور اور صدر مسلم لیگ ن کی ہدایات کو مدنظر رکھا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعلی اور وزیراعظم ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی۔ اسی سوچ کی عکاسی نئے مالی سال کے بجٹ میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ایسے کئی مثالی بجٹ پیش ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے اقدامات تجویز کئے گئے۔ زراعت اور کسان کیلئے تاریخی فنڈز مختص کئے گئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں ایک اینٹ بھی لگانے میں ناکام عناصر کو ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر ہضم نہیں ہو رہا۔

جواب دیں

Back to top button