وزیر اعلیٰ پنجاب کے "کلین مشن” کو عملی جامہ پہنانے کے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا علی الصبح فیلڈ میں متحرک

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل واہگہ خیرا پل گھرکی، رام پورہ جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقے میں صفائی ستھرائی و سیوریج صورتحال کا جائزہ لیا. چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ محمد عامر بٹ، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے میکانزم مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور ایک مقام پر پانی کھڑا دیکھ کر واسا حکام کی سرزش کی اور فوری پانی ہٹوانے کی ہدایت بھی کی. سیوریج کی خراب صورتحال پر واسا حکام کو فوری اقدامات کرتے ہوئے سیوریج لائنوں کی مرمت کا حکم دیا گیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ واسا سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں اور گندے نالوں کی صفائی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے.ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور ایم سی ایل نالوں میں صفائی ستھرائی کے آپریشن کو یقینی بنائے تاکہ سیوریج نظام متاثر نہ ہوں. انہوں نے کہا کہ شہری بھی گلی، محلوں، چوکوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری شکایت کی صورت ہمارے سوشل میڈیا پر پر اطلاع دیں سکتے ہیں.

جواب دیں

Back to top button