وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت کمشنر ہاوس میں اجلاس کے دوران لاہور بحالی پروگرام پر ہوم ورکنگ میں پیشرفت اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہری سہولیات کی فراہمی اور مجوزہ ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ لاہور کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا ضروری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف شہری سہولیات کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب بھر میں منتخب نمائندوں کی مشاورت سے سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ لاہور ری ویمپنگ پلان کا فوکس پسماندہ اور نظرانداز شدہ علاقے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گلیوں کی مرمت و تعمیر کا کام پہلے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیور/ڈرین سکیم اور مرمت و بحالی کی ذمہ داری واسا لاہور کو سونپی جا رہی ہے۔ ذیشان رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور کے تمام زونز میں انفراسٹرکچر کی ترقی کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے کہا کہ لاہور کے ٹائونز کی ضروریات کے مطابق ماسٹر پلان بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ شہر کے تمام ایریاز ورکنگ میں شامل ہیں۔ بحالی کی ضرورت کا تعین پہلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہرسیور اور ڈرین کو واسا ماسٹر پلان کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
ستھرا پنجاب پروگرام انتظامی اور مالی بحران کا شکار،ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،کمپنی ماڈل سے اتھارٹی ماڈل پر شفٹنگ،ڈی جی معاملات چلانے میں ناکام
3 دن ago
سندھ حکومت نےعید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
3 دن ago
*بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2026ء کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری*
3 دن ago
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر جامع عید صفائی پلان کی منظوری،کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
6 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا طویل جائزہ اجلاس
Related Articles
پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس کی تنصیب شروع ہوگئی، تمام سکیموں میں صرف لائننگ والے پائپ استعمال کئے جائیں گے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
6 دن ago




